ڈاکٹر صاحبہ غصے میں لال پیلی ھو رھی تھیں.. اپنے کلینک میں داخل ھونے سے پہلے انہوں نے چائے والے کو خوب سنائیں..
" تمہاری مائیں بہنیں نہیں ھیں..؟ یوں آنکھیں گاڑ کر دیکھتے ھو.. نظریں نیچی رکھا کرو.. "
وہ کھلے بال ' گلے میں دوپٹہ اور نک سک سے تیار تھیں.. جھک کر انہوں نے شیشے کا دروازہ کھولا اور پائوں پٹختی اندر چلی گئیں.. چائے والا بڑبڑاتا ھوا اپنے کام کی طرف متوجہ ھوگیا..
ھمارا مسئلہ یہ ھے کہ ھم اپناتے ایک تہذیب کو ھیں اور فائدے دوسری تہذیب کے حاصل کرنا چاھتے ھیں..
بھلا یہ کیسے ممکن ھے..؟؟؟
No comments:
Post a Comment