سردیوں کی بارش تو آگ جیسی ہوتی ہے ..سردیوں کی بارش تو آگ جیسی ہوتی ہےآگ جو محبت ہےہجر ہے،رفاقت ہےآگ جو دہکتی ہےآگ جو بہکتی ہےآگ جوبھڑکتی ہےآگ جو دھڑکتی ہے دل کے ایک گھاؤ میںیاد رقص کرتی ہے سرخ سے الاؤ میںسردیوں کی بارش کچھ زردیاں سے لاتی ہےاک سفر کے لمحوں کی یاد ہم کوآتی ہےاک سفر جو کاٹاتھا آنسوؤں کی بارش میںہجر کی رفاقت میں،وصل ہی کی خواہش میںوصل جو گماں بھی تھاوصل جو یقیں بھی تھاوصل جو جواں بھی تھاوصل جو نہیں بھی تھاسردیوں کی بارش میں وصل کی رفاقت میںہجر کے زمانے ہیںہجر کے زمانوں میںہم ہیں داستانوں میںداستان جاری ہےبارشوں کی صورت میں امتحان جاری ہےسردیوں کی بارش تو آگ جیسی ہوتی ہےبین کرتی بیوہ کی سسکیوں سے وابستہسوگوار لمحوں کے راگ جیسی ہوتی ہےآگ جیسی ہوتی ہے
No comments:
Post a Comment