کبھی رات بھر تجھے سوچنا کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا،
مجھے جا بجا تیری جستجو تجھے ڈھونڈتا ہوں میں کوبہ کو،
کہاں کھُل سکا تیرے روبرو میرا اس قدر تجھے ڈھونڈنا،
میرا خواب تھا کہ خیال تھا وہ عروج تھا یا زوال تھا،
کبھی عرش پر تجھے ڈھونڈنا کبھی فرش پر تجھے ڈھونڈنا،
یہاں ہر کسی سے ہی بیر ہے تیرا شہر قرئیہ غیر ہے،
یہاں سہل بھی تو نہیں کوئی میرے بےخبر تجھے ڈھونڈنا،
تیری یاد آئی تو رودیا تو جو مل دیا تجھے کھو دیا،
میرے سلسلے بھی عجیب ہیں تجھے چھوڑ کر تجھے ڈھونڈنا،
یہ میری نظر کا کمال ہے کہ تیری نظر کا جمال ہے،
تجھے شعر شعر میں سوچنا سرِ بام و در تجھے ڈھونڈنا...

.jpg)
No comments:
Post a Comment