Pages

Sunday, 9 February 2014

اتنا ہی رکھ یاد مجھے
جیسے کسی کتاب میں
بیتے دنوں کے دوست کا
اک خط پڑا ہوا ملے
لفظ مٹے مٹے سہی
رنگ اڑا اڑا سا ہو
لیکن وہ اجنبی نہ ہو
اٹھ کر تیرے گلے لگے
بیتے دنوں کی سب کتھا
بھولے ہوئے تمام سکھ
گزرے ہوئے تمام دکھ
تجھ سے کہے اور رو پڑے



No comments:

Post a Comment